Book Name:Farooq e Azam ka Ishq e Rasool

ہوئے، خُوب خُوب  سُنَّتیں پھیلانے  کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  میں نیکی کی دعوت اور سُنَّتوں کی خِدْمَت کے مُقَدَّس جَذبے کے تحت مُتَعَدَّدْشعبہ جات کا قِیام عمل میں لایا گیاہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ مجلس ’’خُصُوصی اسلامی بھائی‘‘بھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں گونگے بہرے اورنابینا اسلامی بھائیوں کوخُصوصی اسلامی بھائی کہا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّیہ مجلس،خصوصی اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں مُعاشرے کا باکردار فرد بنانے میں مصروفِ عمل ہے،اسی کے ساتھ مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی فَرض عُلُوم پر مُشْتَمِل کتابیں شائع کرنے کا عزمِ مُصَمّم رکھتی ہے بلکہ گونگے بہرے اورنابینا اسلامی بھائیوں کو عِلْمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ عَصْری عُلُوم سے رُوشَناس کروانے کیلئے بہت کچھ کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔اسی طرح نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے بھی  عنقریب مدرسۃ ُالمدینہ کی ترکیب کی جائے گی۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!

12مدنی کام کیجئے!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافلوں میں سَفرکی بَرَکت سےبے شُمار افراد اپنے سابِقَہ طَرۡزِ زِندَگی پر نادِم ہوکر گُناہوں بھری زِنْدگی سے تائِب ہوگئے ، سُنَّتوں بَھری زِنْدگی بَسَرکرنے لگے اورذیلی حلقے کے 12 مدنی