Book Name:Aashiqon ka Hajj

12 مَدَنی کاموں میں حصَّہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!نیکیاں کرنے گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کےلیے ذیلی حلقے کے  12 مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کا ایک مَدَنی کام”چوک درس “ بھی ہے۔ آج کل جس طرح ہمارے مُعاشرے میں ہر طرف گُناہوں کا بازار گرم ہے، اسی طرح بازار بھی ان گُناہوں سے محفوظ نہیں ہیں۔ بلکہ وہاں بھی گُناہوں کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ ہے ۔ بد کلامی ، جُھوٹ، دھوکہ، فراڈ، جُھوٹی قسمیں، بد نگاہی سے لے کر نمازیں چھوڑنے اور ایک دوسرے کی غیبتیں کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے گُناہوں سے بازار بھرے ہوئے ہیں۔ تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں زِندگی کے ہر شُعبے میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں  بازار بھی اس نیکی کی دعوت سے محروم نہیں ۔ اس مدنی کام کی برکت سے بازار میں بھی نیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتاہے یعنی بے نمازیوں تک نماز کی دعوت،سُنّتوں سے محروم افراد تک سُنّتوں پر عمل کرنے کی دعوت پہنچانے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔لہٰذا ہمیں بھی زِیادہ سے زِیادہ چوک درس دینے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بازاروں کا ماحول بھی سُنَّتوں  بھرا ہو سکے ۔ آئیے!ترغیب کیلئے چوک درس کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں۔

صُوبہ اُترانْچَل(ہِنْد)کے ایک 20سالہ نوجوان اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:میں بُری صُحْبت کے باعِث کم و بیش 14 سال کی عُمر ہی سے جَرائم کی دَلْدَل میں پھنس چُکا تھا۔لوگوں سے بے وَجہ لڑنا، مار پیٹ کرنا، میری عادت میں شامل ہوگیا یہاں تک کہ میں رانابَدمعاش کے نام سے پہچانا جانے لگا۔ میں عمر میں چھوٹا ضرور تھا مگر میں کسی سے ڈرے بِغیر سامنے والے پر پے درپے وار کرنا شروع کردیتا تھا۔ ہر طرف میری دھاک بیٹھ گئی ،لوگ میرے نام سے ڈرنے لگے۔ والِدَین مجھ سے بے زار ہوچکے تھے مگر بے بس تھے۔ میرے کالے کرتُوت دن بدِن بڑھتے جا رہے تھے۔ ایک دن گلی کے نُکڑ(کونے) پر