Book Name:Tilawat e Quran ki Barkatain

تفسیر لکھی۔'' (فوائد الفواد،مترجم ص ١٣٩)

فلموں سے ڈراموں سے دے نفرت تُو اِلٰہی

بس شوق مجھے نعت و تلاوت کا خُدا دے

(وسائل بخشش ص ۱۱۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے کہ تلاوتِ قرآنِ کریم کی کیسی بَرَکتیں ہیں  کہ  جب امام ناصر ُالدِّین بستی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ہوش آیا اور اُنہوں خُود کو مَدفُون پایا تو اس پریشانی کے عالَم میں آپ نے سورہ ٔیٰسین شریف  کی تِلاوت شُروع کردی ،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے غَیب سے آپ کی نَجات کے اَسباب پیدا فرمادئیے اور یُوں آپ زِندہ سَلامت قَبْر سے باہر تشریف لے آئےاورآپ کی جان بچ گئی ۔یقیناً قرآنِ مجیداللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بہت  ہی پیاری نعمت اور رَحْمتوں اور برکتوں  والی کتاب ہے، جواللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے بندوں کی رَہْنمائی اور ان  کی فَلاح وکامرانی کے لئے  سَرورِ کائنات،شاہِ مَوْجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےقلبِ مُنیر پرنازِل فرمائی۔اس کی عظمت کے لئے اِتنا ہی کافی ہے کہ یہ کلامُاللّٰہ ہے(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا پیارا  پیارا  کلام ہے)،یہ مُبارَک کتاب ہر اِعْتبار سے کامِل ہے،اسے اُتارنے والارَبُّ الْعَالَمِیْنہے تو لانے والے رُوحُ الْاَمِیْن(حضرتِ سیِّدُناجبریل عَلَیْہِ السَّلام) ہیں، جن پر نازِل ہوئی، وہ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیۡن ہیں تو جس اُمَّت کے لئے آئی وہ سب اُمّتوں میں بہترین ہے،جس زَبان میں اُتری وہ عربیِ مُبین ہے تو جس مہینہ میں آئی وہ تمام مہینوں میں مُعزَّ ز ترین ہے،جس رات میں نازِل ہوئی وہ اَفْضل ترین ہے تو جن جگہوں میں اُتری وہ اَعْلیٰ ترین ہیں۔قرآنِ کریم وَحْیِ اِلٰہی ہے ،یہ قُربِ خُداوَنْدی کاذریعہ ہے،رہتی دُنیا  تک کے لئے نُسْخَۂ کیمیاہے،تمام آسمانی کتابوں کا لُبِّ