Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad

اور اُن کی غَیْرتِ اِیمانی کو جوش آجاتا لہٰذا یہ حضرات ہاتھوں ہاتھ بے اَدَبی کرنے والے کی اِصلاح (Reformation) فرماتے۔اے کاش کہ  ہمیں بھی اِن بُزرْگوں کا صَدَقَہ نصیب ہوجائے اور ہم بھی اِن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر نامِ مُحَمَّد کا ادب بجالانے والے اور اِس پاکیزہ نامِ مُبَارَک کی بے اَدَبی ہوتا دیکھ کر ہاتھوں ہاتھ بے اَدَبی کرنے والے کی اِصلاح کرنےوالے بن جائیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج کے اِس پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی مسلمانوں کے اندر بُزرْگوں کی اِس  مَدَنی سوچ کو اُجاگَر کرنے،اُنہیں نامِ مُحَمَّد کاادب بجا لانے اور نامِ مُحَمَّد کی بے اَدَبی کرنے والوں کی اِصلاح کرنے  کا ذِہْن دینے کے لئے ہر دم کوشاں ہے ،لہٰذا آپ بھی اِس  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور ادب و تَعْظِیم کا پیکر بننے کے لئے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے کمزورعَلاقوں اوراطراف کےقریبی علاقوں گاؤں/گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد میں یہ اِعْتِـکاف ہوتا کوآبادکرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین سیکھنے/سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آبادہوتی ہیں٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار ہوگا٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنا زِیادہ وَقْت مسجد میں گزارنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے کہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُـبُوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جب تُم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت