Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad

مُحَمَّد کے تَعَلُّق سے نِہایت دِلچسپ  مَدَنی پُھول بَیان  فرمائے ہیں۔آئیے!حُصُولِ بَرَکت کے لئے نامِ مُحَمَّدسے مُتَعَلِّق چند اِیمان اَفروز  مَدَنی پُھول مُلاحَظَہ کیجئےچُنانچہ

لفظ ِ’’مُحَمَّد ‘‘کے بارے میں اِیمان اَفروز  مَدَنی پُھول

مشہور مُفَسِّرِِ قُرآن،حکیمُ الاُمَّت مُفتی اَحمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تفسیرِ نعیمی میں فرماتے ہیں کہ لفظِ مُحَمَّد کے معنیٰ ہیں:ہر طرح تعریف کیا ہُوا،ہر وَقْت،ہر زَمانہ،ہر زبان میں حَمْد و ثَناء کئے ہوئے،حقیقت یہ ہے کہ جیسے حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام خَلْقَت(مَخلوق)سے اَفضل،تمام رَسُولوں کے سَردار ہیں،اِسی طرح حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام شریف بھی تمام نبیوں کے ناموں کا سَردار ہے ، اِس نامِ پاک کے بے شمار فضائل ہیں ، جن میں سے چند یہ ہیں:

(1)سب کے نام اُن کے ماں باپ رکھتے ہیں ، لَقَب قَوْم دیتی ہے ،خِطاب حُکومت سے مِلتا ہے ، مگر حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نام،لَقَب وخِطاب سب ربّ تعالٰی  کی طرف سے ہیں کہ عَبْدُ الْمُطَّلِب(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)نے فِرِشتے کی بِشارت سے یہ نام رکھا۔(2)دُوسروں کے نام پیدائش کے ساتویں دِن رکھے جاتے ہیں،مگر حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نا م عالَم کی پیدائش سے پہلے عَرْشِ اَعْظَم پر لکھاگیا تھا اور حضرت عِیْسٰی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی وِلادَت  سے قریباً600 بَرَس  پہلے اپنی قَوْم کو فرمایا:اِسْمُہُ اَحْمَد(یعنی)اُن کا نامِ پاکاَحْمَد ہے ، پچھلی قَومیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نام کی بَرَکت سے دُعائیں مانگتی تھیں۔(3)حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ناممُحَمَّدبہت جامِع ہے،جس میں حُضُورِ اَنْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بے شُمار فضائل بَیان  ہوگئے ہیں۔آدم کے معنیٰ(Meaning)تھے”مِٹّی سے پیدا ہو نے والے“، اِبراہیم کے معنیٰ ہیں ’’مہربان باپ“، نُوْح کے معنیٰ ہیں’’خَوْفِ خُدا سے گریہ و زاری و نَوْحَہ کرنے والے‘‘،اِن تمام ناموں میں ایک ایک وَصْف کی طرف اِشارہ ہے ، مگرمُحَمَّدکے معنیٰ ہیں”ہر