Book Name:Hajj Kay Fazail

کرلیا تھا۔ لہٰذا آپ اِشراق کے وقت سے لےکرعصر کے وقت تک مسلسل نماز میں مشغول رہتے، پھر آپ نماز سے فراغت پاکرا س حال میں گھر تشریف لے جاتےکہ آپ کی پنڈلیاں اور قدم سُوجے  ہوئےہوتے،(اس قدر عبادت کے باوجود عاجزی کایہ عالم تھا کہ)اپنے نفس کومخاطب کرکے کہتے:اے نفس!تُو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے یا بُرائی کا حکم دینےکے لئے؟خدا عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم !میں تجھے( نیک)اعمال میں اس قدر مصروف رکھوں گا کہ بستر  بھی تجھے نصیب نہ ہوگا۔(عیون الحکایات، الحکایۃ السادسۃ والسبعون، ص۹۷)

مِری زِندگی بس تِری بندگی میں

ہی اے کاش گُزرے سدا یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش،ص۱۰۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

زندگی کا بھروسا نہیں !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً زندگی کا کوئی بھروسانہیں کہ سانسوں کی یہ مالا نہ جانے کب ٹُوٹ کر بکھر جائے،خدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے،اللہ تبارک وتعالٰی ہمیں بُری موت سے بچائے،خاتمہ بالخیر ایمان پر عافیت کے ساتھ نصیب ہو، ہمیں اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ نیک اعمال کرنے کاہدف بنالینا چاہیے تاکہ نیک اعمال  پر استقامت حاصل ہو سکے۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ    اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  مدنی انعامات پرعمل اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مدنی نسخہ ہےکہ  جس کے ذریعے صبح