Book Name:Hajj Kay Fazail

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عبادت کا ذَوق وشوق  برقرار رکھنے کیلئےحاجی ہو یا غیر حاجی سب کیلئے  چند  مفید مدنی پُھول ہیں۔ آئیے!  توجہ سے سن کر انہیں اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجانے کی کوشش کرتے ہیں  ،چنانچہ

پہلا طریقہ

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   كے احکامات  کو  ذوق وشوق  سے ادا کرنے ،اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی  سُنَّتوں پر عمل کرنے ،نمازاور دیگر عبادات کی  فی الفور ادائیگی کرنے    کیلئے اللہعَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے  رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اطاعت کا ذہن بنائیے کہ جب  یہ ذہن (Mind)بن جائے گا کہ ہمیں ہر ہر معاملے میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اور اس پیارے رسول کی فرمانبرداری کرنی ہے توحج ہو یا نماز ،روزہ ہو یازکٰوۃ   کسی بھی معاملے میں شرعی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔  

دُوسرا طریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عبادت کا شوق برقرار رکھنےکیلئے  اطاعتِ الٰہی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین  پر بھی پختہ یقین رکھئے،بالخصوص ان دوفرامین ِ  مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوہمیشہ ذہن نشین کرلیجئے۔(1)حاجی اپنے گھر والوں میں سے 400 (مسلمانوں)کی شفاعت کرے گا اور گناہوں سے ایسا نکل جائے گا جیسے اُس دن کہ ماں کے پیٹ سے