Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

(پ۳۰،البینۃ: ۷۔۸)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُناآپ نے  جو لوگ  ایمان لانے کے بعد نیک اَعْمال کرتے ہیں، اللہ عَزَّوَجَلَّ  اُن خُوش نصیبوں کو جنّتی باغات اور اپنی رِضا کی خوشخبری عطا فرماتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگی کو بیکار کاموں اور فضول تبصروں میں گنوانے کے بجائے آخرت کے لئے نیکیوں کا خُوب خُوب  ذخیرہ اکٹھا کریں اور گُناہوں سے بچتے ہوئے اِخلاص و اِسْتِقامت کے ساتھ  نیک اَعْمال میں مصروف رہیں۔احادیثِ مُبارکہ میں نیک اعمال بجالانے کے بہت سےفضائل وبرکات بیان ہوئے ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب دو فرامینِ مُصْطَفٰے سنتے ہیں ،چُنانچہ

نیک اعمال کے فضائل

1.    فرمایا:بے شک اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے حُسن ِ اخلاق اوراچھے اعمال کوتمام وکمال تک پہنچانےکیلئے مبعوث فرمایاہے۔(مجمع الزوائد،کتاب البر والصلۃ، باب مکارم الاخلاق والعفو عمن ظلم،۸/ ۳۴۳، رقم:۱۳۶۸۴)

2.    فرمایا:جس نے اپنی بقیہ زندگی میں نیک اعمال کئے تو اس کی ان خطاؤں کو بخش دیا جائے گا جو ماضی میں ہو چکی تھیں  اور جس نے اپنی بقیہ زندگی میں بُرے اعمال کئے تو اس کی گزشتہ اورآئندہ زندگی میں ہونے والی خطاؤں پر  اس کی پکڑ کی جائے گی ۔(معجم اوسط،من اسمہ محمد،۵/۱۲۸،حدیث:۶۸۰۶)

نماز و روزہ و حجّ و زکوٰۃ کی توفیق

عطا ہو اُمّتِ محبوب کوسدا یاربّ

(وَسَائلِ بخشش،ص88)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!واقعی نیک اعمال کی بڑی برکتیں ہیں ،نیک اعمال کی برکت سے