Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

عَزَّ  وَجَلَّ  نے کرم فرمایا اور آپ نے مجھے مِسواک عنایت فرمادی۔ پھر اُس نے بتایا کہ ایک عرصے سے میں دانتوں اور مَسُوڑھوں کی تکلیف سے دوچار تھا۔ ہمارے یہاں کے ڈینٹِسٹ سے ان کا علاج بن نہیں پڑرہا تھا۔ میں نے اس مِسواک کا اِستعمال شروع کیا تھوڑے ہی دِنوں میں مجھے اِفاقہ ہوگیا۔ میں ڈاکٹر کے پاس گیا تو وہ حیران رہ گیا اور پوچھنے لگا، میری دوا سے اِتنی جلدی تمہارا مرض دور نہیں ہوسکتا ،سوچو کوئی اور وجہ ہوگی۔ میں نے جب ذِہن پر زور دیا تو خیال آیا کہ میں مسلمان ہوچکا ہوں اور یہ ساری بَرَکت مِسواک ہی کی ہے۔ جب میں نے ڈاکٹر کو مِسواک دکھائی تو وہ حیرت سے دیکھتا ہی رہ گیا۔(وضو اور سائنس،ص۵)

مِسواک  کے طبّی فوائد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مِسواک میں بیشمار دِینی و دُنیوی فوائد ہیں ۔ اس میں مُتَعدَّد کیمیاوی اَجزاء ہیں جو دانتوں کو ہر طرح کی بیماری سے بچاتے ہیں۔  حضرتِ  سَیِّدُنامولیٰ عَلیُّ الْمر تَضٰی، شیرِ خداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم، حضرتِ سیِّدُنا عطاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  اور حضرتِ عبداللہ بن عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  کا فرمانِ عالیشان ہے : مِسواک سے قوّتِ حافِظہ بڑھتا ، دردِ سر دُور ہوتا اور سَرکی رَگوں کوسُکون ملتا ہے، اِس سے بلغم دُور،نظر تیز، معدہ دُرُست اور کھانا ہضم ہوتا ہے، عقل بڑھتی، بچّوں کی پیدائش میں اِضافہ ہوتا، بُڑھا پا دیر میں آتا اور پیٹھ مضبوط ہوتی ہے۔(ملخّصًاحاشیۃُالطَّحطاوی ص۳۸) 

مِسواک ہر بیماری کی شفاء ہے

اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاکا فرمان ہے کہاَلسِّوَاکُ شِفَاءٌ مِنْ کُلِّ دَاءٍ اِلَّاالسَّامَ وَالسَّامُ، اَلْمَوْتُ یعنی مِسواک میں سام(یعنی موت)کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے ۔(کنزالعمال،الجزءالتاسع،۵/۱۳۷،حدیث:۲۶۱۵۹)