Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ روزے کی حالت میں بھی مِسواک کی جا سکتی ہے۔

مِسواک کے بارے میں صحابہ کرام بزرگانِ دین کے فرامین

مِسواک کی 10 خوبیاں

حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سےروایت ہے کہ مِسواک میں 10 خوبیاں ہیں:منہ صاف کرتی ، مَسُوڑھے کو مضبوط بناتی ہے، بینائی بڑھاتی ، بلغم دُور کرتی ہے ، منہ کی بدبو ختم کرتی ، سُنّت کے موافق ہے ،فرشتے خوش ہوتے ہیں،ربّ عَزَّ  وَجَلَّ  راضی ہوتا ہے،نیکی بڑھاتی اور معدہ دُرُست کرتی ہے۔(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۵ ص۲۴۹حدیث ۱۴۸۶۷)

مِسواک دین کی سُنّتوں میں سےہے

حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ نُعمان بن ثابترَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے منقول ہے کہ اِنَّ السِّوَاکَ مِنۡ سُنَنِ الدِّیۡنِ مِسواک دِین کی سُنّتوں میں سے ہے۔(عمدۃ القاری شرح البخاری     کتاب الجمعۃ،باب السواک...الخ تحت۶ /۲۶۱،حدیث ۸۸۷)

حضرت سیِّدنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی فرماتے ہیں:4 چیزیں عقل بڑھاتی ہیں: (1)فضول باتوں سے پرہیز(2)مِسواک کا استِعمال(3)صُلَحا یعنی نیک لوگوں کی صحبت اور(4) اپنے علم پر عمل کرنا۔(اِحیاءالْعُلوم ج ۳ص۲۷)

مِسواک اہم ترین چیز ہے

اِمامُ الْمُحَدِّثِیْن،امامُ الاولیاءحضرت  سَیِّدُنا عبداللہ بن مبارک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: اگرکسی بستی والے سب کے سب سُنّت"مِسواک" چھوڑدیں توہم ان سے اس طرح جنگ کریں گے