ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

کیجئے:ابھی جو کھائیں گے اُس کا ثواب اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان  رحمۃُ  اللہ  علیہ  اورہر مسلمان مردوعورت کو پہنچے یا ہر بار سبھی کو ایصالِ ثواب کیا جائے اور یہی اَنْسَب (یعنی زیادہ مناسب) ہے۔یاد رہے! ایصالِ ثواب صِرف اُسی صورت میں ہو سکے گا جبکہ وہ کھانا کسی اچّھی نیّت سے کھایا جائے مَثَلاً عبادت پر قوّت حاصِل کرنے کی نیّت سے کھایا تو یہ کھانا کارِ ثواب ہوا اور اُس کا ایصالِ ثواب ہوسکتا ہے۔ اگر ایک بھی اچّھی نیّت نہ ہو تو کھانا کھانا مُباح کہ اِس پر نہ ثواب نہ گناہ، تو جب ثواب ہی نہ ملا تو ایصالِ ثواب کیسا!البتہ دوسروں کو بہ نیّتِ ثواب کھلایا ہو تو اُس کِھلانے کا ثواب ایصال ہو سکتا ہے (8):ہوسکے تو ہر روز( نَفْع پر نہیں بلکہ) اپنی بِکری(Sale) کا چوتھائی فیصد(یعنی چار سو روپے پر ایک روپیہ) اورمُلازَمت کرنے والے تنخواہ کا ماہانہ کم ازکم ایک فیصدسرکارِ غوثِ اعظم  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کی نیاز کیلئے نکال لیا کریں، ایصالِ ثواب کی نیّت سے اِس رقم سے دینی کتابیں تقسیم کریں یا کسی بھی نیک کام میں خرچ کریں اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے(14):مسجِد یا مدرَسے بنانا صَدَقۂ جارِیَّہ اور ایصالِ ثواب کا بہترین ذَرِیعہ ہے ۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 


 

 



[1]... فاتحہ اور ایصال ثواب کا طریقہ، صفحہ:12-18 ملتقطاً۔