ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

Book Name:ALLAH Walon Ke Ikhtiyarat

ثواب کے لئے پانی کا کنواں کھدوایا ۔([1])

شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العالیہ لکھتے ہیں: (1):ایصالِ ثواب کے لفظی معنی ہیں : ’’ثواب پہنچانا‘‘ اِ س کو’’ثواب بخشنا‘‘ بھی کہتے ہیں مگر بُزُرگوں کےلیے  ’’ثواب بخشنا‘‘ کہنا مُناسِب نہیں،’’ثواب نَذْر کرنا‘‘ کہنا ادب کے زیادہ قریب ہے۔ (2):* فرض*واجب*سنّت *نَفْل*نَماز *روزہ*زکوٰۃ*حج *تلاوت *نعت شریف*ذِکرُ  اللہ  * دُرُود شریف *بیان*دَرس* قافِلے میں سفر *عَلاقائی دورہ *دینی کتاب کا مُطالَعَہ*نیکی کی دعوت وغیرہ ہر نیک کام کا ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں (3):اَنبیا و مُرسلین  علیہم السلام  اور مسلمان جِنّات کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔ (4): گیارھویں شریف اور رَجَبی شریف (یعنی15رجب شریف کو امام جعفرِ صادِق  رحمۃُ  اللہ  علیہ  کو ثواب نذر کرنے کے لئے کونڈے بھرنا) وغیرہ جائز ہے۔ (5):اولیائے کرام  رحمۃُ  اللہ  علیہ م کی فاتِحہ کے کھانے کو تعظیماً”نَذْر و نیاز“کہتے ہیں اور یہ جائز ہے، اسے امیر و غریب سب کھا سکتے ہیں۔(6): نیاز اورایصالِ ثواب کے کھانے پر فاتحہ پڑھانے کیلئے کسی کوبُلوانا یا باہر کے مہمان کو کِھلانا شرط نہیں، گھر کے افراد اگر خود ہی فاتحہ پڑھ کر کھالیں جب بھی کوئی حَرَج نہیں۔(7): روزانہ جتنی بار بھی کھانا کھائیں حسبِ حال اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ کھائیں، اُس میں اگر کسی نہ کسی بُزُرْگ کے ایصالِ ثواب کی نیّت کرلیں توخوب ہے۔ مَثَلاً *ناشتے میں نیّت کیجئے:آج کے ناشتے کا ثواب سرکارِ مدینہ صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور آپ کے ذَرِیْعے تمام انبیا ئے کرام  علیہم السلام  کو پہنچے*دوپَہَر کو نیّت کیجئے:ابھی جو کھانا کھائیں گے(یا کھایا) اُس کا ثواب سرکارِ غوثِ اعظم اور تمام اولیائے کِرام  رَحمۃُ  اللہ  علیہم  کو پہنچے *رات کو نیّت


 

 



[1]... ابو داود، کتاب الزکاۃ، باب فی فضل سقی الماء، صفحہ:274، حدیث:1681مختصراً۔