Book Name:Mazdoron Ke 3 Huqooq
نادان * دَھونس جما کر(ڈرا دھما کر) *سختی کر کے *پریشان کر کے اس کی اجرت دبا لیتے ہیں ،یہ سخت گُنَاہ، حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([1]) بالفرض آپ کے پاس رقم نہیں ہے یا کم ہے اور کام کروانا بھی ضروری ہے تو پہلے طَے کر لیجئے! کہ ابھی رَقم نہیں ہے، فُلاں وقت دے دُوں گا۔ پہلے کام کروانا، پِھر ساری یا آدھی رقم اُدھار پر ڈال دینا بھی درست نہیں۔ حدیث شریف میں ہے: مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ سُوکھنے سے پہلے ادا کرو ...! ([2]) (یعنی: مزدوری دینے میں ٹال مٹول مت کرو...!جس وقت دینا طے کیا تھا بغیر کسی تاخیر کے اسی وقت دےدو ...!) ([3])
تیسرا حق: مَزْدُور سے حسن سلوک کرنا
وضاحت: *ان سے مسکرا کر بات کرنا *عزّت سے پیش آنا *اَبَے تَبے وغیرہ غیرمُہَذَّب الفاظ سے بچنا *موقع کی مُنَاسبت سے چائے، کھانا، پانی وغیرہ پیش کر دینا *کام اچھا کرے یا بیچارہ غریب ہو تو طَے شُدہ اُجْرت سے کچھ زیادہ دے دینا *کچھ خطا ہو جائے، کام بگڑ جائے تو مُعَاف کر دینا وغیرہ مَزْدُوروں کے ساتھ حُسْنِ سُلُوک کی مثالیں ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ جب بھی کسی سے اُجْرت پر کام کروائیں تو اِن باتوں کا خیال رکھیں، بالخصوص مَزْدُوروں کی عزّتِ نفس کا لحاظ رکھنا بہت ہی ضروری ہے۔ کوئی ایسا لفظ یا رَوَیّہ مت اپنائیے کہ مَزْدُور کو ذِلّت محسوس ہو، نہ اسے کم تَر سمجھئے کہ خُود کو اچھا اور دوسروں کو کم تَر سمجھنا تکبُّر ہے اور تکبُّر حرام و جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([4])
آج ہم نے مزدوروں کے 3 حقوق سیکھے ،ذہن میں بٹھا لیجئے!(1): اُجْرت پہلے طے کرنا (1):بروقت مزدوری اداکرنا (1): مزدور سے حسن سلوک کرنا ۔