Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat
پروردِگار!میری اُمّت میری اُمّت)۔(مَدارجُ النُّبُوۃ،۲/۴۴۲)اورفرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: جب میری وفات ہوجائےگی تواپنی قَبرمیں ہمیشہ پُکارتا رہوں گا:یاربِّ اُمَّتِی اُمَّتِی یعنی اے پروردگار! میری اُمّت میری اُمّت۔یہاں تک کہ دوسراصُور پھُونکا جائے۔(کنزالعمال،کتاب القیامۃ، ۷/۱۷۸، حدیث: ۳۹۱۰۸ )
(2)مُحدِّثِ اعظم پاکستان نے فرمایا
مُحدِّثِ اعظم پاکستان حضرت علّامہ مولاناسردار احمدرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرمایاکرتےتھےکہ حُضُورِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتوساری عمرہمیں اُمَّتی اُمَّتیکہہ کریادفرماتےرہے،قبر ِانورمیں بھی اُمَّتی اُمَّتی فرما رہے ہیں اورحشر تک فرماتے رہیں گےیہاں تک کہ محشر کے روز بھی اُمَّتی اُمَّتی فرمائیں گے۔ حق یہ ہےکہ اگرصِرف ایک بار بھی اُمّتی فرما دیتے اور ہم ساری زندگییانبی یانبی،یارسولَاللہ،یاحبیبَ اللہ کہتے تب بھی اُس ایک بار اُمّتی کہنے کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔(عاشقِ اکبر، ص ۵۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہم رسولِ انور،شافعِ محشر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی امت سے مَحَبَّت کے واقعات سُن رہے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُمّتی ہیں، اب ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہمیں بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے ایسی ہی محبت ہے جیسی ایک اُمّتی کو اپنے آقا سے ہونی چاہئے،مثلاًآقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اُمّتی تو نمازوں کا پابند ہونا چاہئے، آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اُمّتی تو اپنی ضرورت کےمسائل اور دیگر فرائض و واجب علوم جاننے والا ہونا چاہئے، آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو تقویٰ وپرہیزگاری کا پیکر ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو اپنی شرعی ذمہ داریاں پوری کرنے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی توتلاوتِ قرآن کرنے والا