Book Name:Safr e Haj Key Adab
مختصر شرح:یہ ہمارے لیے ایک خوشخبری ہے کہ زمین کے چپے چپے پر اسلام کا پرچم لہرایا ہے، آیندہ بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! لہرائے گا۔
حدیث پاک :اِس کے بعد پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا فرمائی، اللہ پاک کی بارگاہ میں 2عرضیاں پیش کیں، عرض کیا:(1):اے اللہ پاک! میری اُمّت سخت قحط کے ساتھ ہلاک نہ فرمانا (2): اے اللہ پاک! میری اُمّت پر دُشمن کو مُسَلّط نہ فرمانا۔(یہ دُعائے مصطفےٰ تھی) اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! میرے فیصلوں کو رَدّ نہیں کیا جاسکتا، اے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کی اُمّت کو قحط کے ذریعے ہلاک نہیں کیا جائے گا اور دُشمن چاہے چاروں طرف سے اِنہیں گھیر لے، پِھر بھی دُشمن کو اِن پر مُسَلّط نہیں کیا جائے گا۔ ہاں! (ایک بات ہے) آپ کے اُمّتی (خُود ہی ایک دوسرے سے جھگڑیں گے)، ایک دوسرے کو قتل کریں گے اور قیدی بنائیں گے۔ ([1])
یہ سبق سیکھنے کی بات ہے، اس اُمّت کے ساتھ یہ وعدہ ہو چکا ہے کہ * اِس اُمّت کو قحط کے ذریعے ہلاک نہیں کیا جائے گا *کبھی کچھ عرصے کے لئے بارشیں رُک جانا *جُزْوِی طَور پر خوراک کی قِلّت ہو جانا، یہ الگ بات ہے، ایسا قحط نہیں آئے گا کہ پُوری اُمّت ہی ہلاک ہو جائے*یونہی دُشمن کو بھی اِس اُمّت پر مُسَلّط نہیں کیا جائے گا۔ یعنی ایسا نہیں ہو گا کہ دُشْمن حملہ کریں اور ساری اُمّت کو ہی ہلاک کر ڈالیں۔ ہاں! مسلمان خُود ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑیں گے*بھائی بھائی کا گریبان پکڑے گا*ایک کعبے کی طرف سجدہ کرنے والے، ایک قرآن کو اپنا امام بنانے والے، ایک نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا کلمہ پڑھنے والے؛کبھی برادری کو بنیاد بنا کر جھگڑتے ہیں *کبھی سندھی *پنجابی *پختون، مہاجر، بلوچ بن کر آپس میں لڑتے