Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat
میں شہد کی مکّھی کے نام کی ایک پُوری سُورت موجودہے۔ سُورۂ نَحْل 14 وَیں پارے میں ہے، نَحْل عربی میں شہد کی مکّھی کو کہتے ہیں۔ اس مبارَک سُورت میں شہد کی مکّھی کے کمالات کو بیان کیا گیا ہے۔([1]) آئیے! سنتے ہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ(۶۸) ثُمَّ كُلِیْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُكِیْ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًاؕ-یَخْرُ جُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۶۹) (پارہ:14، سورۂ نَحل:68-69)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارے ربّ نے شہد کی مکّھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور چھتوں میں گھر بناؤ۔ پھر ہر قسم کے پھلوں میں سے کھاؤ اور اپنے ربّ کے (بنائے ہوئے) نرم و آسان راستوں پر چلتی رہو۔ اس کے پیٹ سے ایک پینے کی رنگ برنگی چیز نکلتی ہے اس میں لوگوں کے لیے شِفا ہے بیشک اس میں غوروفکر کرنے والوں کے لیے نشانی ہے۔
ان 2 آیتوں کا خُلاصہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے شہد کی مکّھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ بعض پہاڑوں، درختوں اور چھتوں میں گھر بنائے،پھر میٹھے، کڑوے،پھیکے ہر قسم کے پھلوں اور پھولوں میں سے کھائے اور ان کی تلاش میں اپنے ربّ کے بنائے ہوئے نرم و آسان راستوں پر چلتی رہے، اس کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز یعنی شہد سفید، زَرد اور سُرخ رنگوں میں نکلتا ہے،اس میں لوگوں کے لیے شِفا ہے۔ بیشک اس میں غور وفکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔([2])