Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat
کے باوجود قربانی نہ کرے، ایسے شخص کے بارے میں آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا کہ وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے۔([1])*حضرت بابا فریدُ الدّین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:جو صدقہ اور قربانی نہیں کرتا،اُس سے آرام چھین لیا جاتا ہے۔([2])*قربانی کے وقت میں قربانی کرنا ہی لازم ہے کوئی دوسری چیز (یعنی مال وغیرہ کے ذریعے صدقہ )ناکافی ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو!قربانی کے تفصیلی احکام سیکھنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:15 اور امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ کا 50صفحات کا رسالہ ابلق گھوڑے سوار خرید فرمائیے اور اس کا مطالعہ کیجئے۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔