Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںتکبیر تحریمہ   کی 3 سنتیںقِسط اوّل کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تکبیر تحریمہ  کی 3 سنتیں قِسط اوّل

آیت مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ(۱۵) (پارہ :30 الاعلی :15)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اس نے اپنے ربّ کا نام لے کر نماز پڑھی۔

تفسیر نور العرفان میں ہے :اس سے معلوم ہوا کہ  تکبیر تحریمہ (یعنی رَبّ کا نام لے کر نماز شروع کرنا) نماز کے لئے شرط ہے ۔([2])


 

 



[1]...ابن ماجہ، كتاب اقامۃ الصلاة...الخ، باب الصلاة على النبى صلى الله علیہ وسلم، صفحہ:152، حديث: 907۔

[2]...تفسیر نور العرفان،پارہ:30سورۃ الاعلیٰ،تحت الآیت:15،صفحہ:711 بتغیر قلیل۔