Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

( یعنی اے اللہ پاک ! میں نے اس حال میں صبح کی کہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں، تیرا عرش اٹھانے والے فرشتوں کو ، تیرے فرشتوں کو ، تیری مخلوق کو اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ تو اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے کوئی تیرا شریک نہیں، اور مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تیرے بندے اور رسول ہیں )۔تو اللہ پاک اس دن اس کا چوتھائی حصہ جہنم سے آزاد کر دے گا اور اگر اس نے 4مرتبہ یہ الفاظ دہرائے تو اس دن مکمل جہنم سے آزاد کر دیا جائے گا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ صُبْح کے وقت کی چند مبارک کیفیات اور کرنے کے کچھ اچھے اچھے کام ہیں...!! اللہ پاک ہمیں ایسی پیاری پیاری صبحیں اور پیاری پیاری نیکیوں والی شامیں نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ

*قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے: *اَحادیث میں اس طرح مضمون ہے: صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین([2])*ایک روایت کے مطابق صبح کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے۔([3])

*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں *اس میں تین قرآنی آیات *ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے *فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے *شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے *دُعا ہوتی ہے اور *آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔


 

 



[1]...ابو داود ، کتاب الادب، باب ما یقول اذا اصبح، صفحہ:792، حدیث:5078۔

[2]... دارمی، المقدمۃ، باب فی ذھاب العلم، صفحہ:96، حدیث:254۔

[3]... ابن ماجہ، باب فضل من تعلم القرآن و علمہ، صفحہ:48، حدیث:219 ۔