Book Name:Teen Dost

پڑھی، اس میں درودِ پاک کے فضائِل پڑھ کر مجھے شوق پیدا ہوا اَو ر میں نے خوب محبّت و شوق کے ساتھ کثرت سے درودِ پاک پڑھنا شروع کر دیا ۔

اِدھر وہ لوگ جن کا میں نے قرضہ دینا تھا، وہ مجھے تنگ کر رہے تھے، ایک دِن میں درودِ پاک پڑھ کر دُعا کے لئے بیٹھا، جیسے ہی بارگاہِ اِلٰہی میں ہاتھ اُٹھائے، پریشانی کی وجہ سے مجھ پر رِقَّت طاری ہو گئی،  میں نے رَو رَو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی۔

اَلْحَمْدُ للّٰہ!درودِ پاک کی برکت یُوں ظاہِر ہوئی کہ میں نے ایک روز ایمان اَفْروز خواب دیکھا، کیا دیکھتا ہوں کہ میں کہیں جا رہا ہوں اور ایک شخص سائے کی طرح میرے ساتھ ساتھ چل رہا ہے، چلتے چلتے  میں ایک جگہ پہنچا، بہت کھلی اور پُر فضا جگہ تھی، وہاں ایک بہت حَسِین و جمیل(Beautiful))، نُورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرما تھے، سامنے قرآنِ پاک کھلا ہوا تھا اور وہ قرآنِ مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔ جیسے ہی  میں وہاں پہنچا، اُن بزرگ نے آنکھ مبارک اُٹھا کر نہایت شفقت سے ایک نظر مجھے دیکھا اور پھر تلاوت شروع فرما دی۔ وہ شخص جو سائے کی طرح میرے ساتھ ساتھ تھا،  میں نے اس سے پوچھا: یہ بزرگ کون ہیں؟ اس نے کہا: سید صاحِب! یہی تو وہ حبیبِ خُدا  صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہیں جن پر آپ درودِ پاک پڑھتے رہتے ہیں۔ اتنا ہی کرم ہوا تھاکہ میری آنکھ کھل گئی۔

بَس مالِک و مُختار نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی اُس ایک ہی نَظْرِ عنایت کی برکت ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے میرا تقریباً ساڑھے 5 لاکھ قرض(Loan) اُتر گیا۔

مفتی امین صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: وہ سید صاحِب 2 ہفتے بعد دوبارہ تشریف لائے اور بتایا کہ الحمد للہ !اب مجھے بہترین ملازمت (Job)بھی مِل گئی ہے۔([1])


 

 



[1]... البرہان، صفحہ:321 -323 بتغیر قلیل ۔