Book Name:Teen Dost

(3) :تلاوت کرنا

پیارے اسلامی بھائیو!قرآنِ مجید فُرقانِ حمید اللہ پاک کا عطا کردہ ایسا عظیم الشان اِنعام ہے جس کودیکھنا، پڑھنا، سننا ، سمجھنا، اس پر عمل کرنا اور اپنے پاس رکھنا سب نیک کام ہیں ۔ قرآنِ پاک کا ایک حَرْف پڑھنے پر 10نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ، چُنانچِہ نبی کریم صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کا فرمان ہے: جو شخص اللہ پاک کی کتاب کا ایک حَرْف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو 10کے برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الٓمّٓایک حَرْف ہے، بلکہ اَلِف ایک حَرْف ، لام ایک حَرْف اور میم ایک حَرْف ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! ذراغورکیجئے کہ جو خوش نصیب صِرْف الٓمّٓکی تلاوت کرے تو اس کے اعمال نامے میں چند سیکنڈ میں 30 نیکیوں کا اِضافہ ہوجاتا ہے تو قراآن پاک کی ایک سُورت یا ایک رُکوع پڑھنے کا کتنا ثواب ملے گا!ہر اسلامی بھائی کو چاہئے کہ روزانہ کچھ نہ کچھ مِقدار میں قرآن پاک کی تلاوت ضرور کرے ، زیادہ نہ سہی روزانہ کم از کم تین آیات مع ترجمہ کنزالایمان وتفسیر خزائن العرفان یا  صراط الجنان پڑھنے کا ہی معمول بنا لے تو اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! ہرروز اس کے اعمال نامے میں سینکڑوں نیکیوں کا اِضافہ ہوتا رہے گا ۔

(4): دُرودِ پاک پڑھنا

پیارے اسلامی بھائیو! ایک آسان تَرِین نیکی درودِ پاک کی کَثْرت بھی ہے۔ درودِ پاک *   برکتیں لوٹنے*   درجات بلند کروانے*   ایمان مضبوط کرنے *   اور اللہ و رسول کا قُرْب حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ (Source)ہے۔ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، دن ہو یا رات زبان


 

 



[1]... ترمذی ، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی من قرا...الخ، صفحہ:676، حدیث:2910۔