Jahan Hai Teray Liya

Book Name:Jahan Hai Teray Liya

*گوشت اور اس کے ذریعے پروٹین، توانائی، گوشت کے سینکڑوں قسم کے طبّی فائدے جانوروں کے ذریعے سے ملتے ہیں *دُودھ، دہی، مکھن، پنیر، آئسکریم وغیرہ ساری ڈیری پروڈکٹس جانوروں کی بدولت ہیں *پِھر ہمارے جوتے، بہت سارے لباس بالخصوص سردیوں کے پہناوے مثلاً سویٹر، جرسی، جیکٹ جو چمڑے سے بنائے جاتے ہیں، یہ بھی جانوروں سے ملتے ہیں، ان جانوروں کے اور کیا کیا فائدے ہیں؟ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَاۚ-لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪(۵) وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪(۶) وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِؕ-اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ(۷) وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةًؕ-وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(۸)  (پارہ:14، النحل:5-8)        ترجمہ کنزُ العِرفان:اور اس نے جانور پیدا کئے، ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور بہت سے فائدے ہیں اور ان سے تم (غذا بھی) کھاتے ہو اور تمہارے لئے ان میں زینت ہے جب تم انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کیلئے چھوڑتے ہو اور وہ جانور تمہارے بوجھ اٹھا کر ایسے شہر تک لے جاتے ہیں جہاں تم اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے، بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے اور (اس نے) گھوڑے اور خچر اور گدھے (پیدا کئے) تا کہ تم ان پر سوار ہو اور یہ تمہارے لئے زینت ہے اور (ابھی مزید) ایسی چیزیں پیدا کرے گا جو تم جانتے نہیں۔