Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi
ہی عرصے میں قرآنِ کریم کا عالِم اور قارِی بن گیا۔([1])
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے
تِلاوت کرنا میرا کام صبح و شام ہو جائے
اللہ پاک ہمیں بھی تِلاوتِ قرآن کی توفیق عطا فرمائے، ہم تِلاوت کریں، اچھی آواز سے کریں، اللہ پاک نے جیسی آواز دی ہے، وہ دی ہے، جتنا ہم سے ممکن ہو اچھے لہجے میں تِلاوت کریں۔ البتہ! یہ یاد رہے کہ اچھے لہجے میں پڑھنا اسی وقت کہلائے گا جب کہ تجوید کے قواعد کا لحاظ رکھا جائے، اچھا پڑھنے کی کوشش میں تجوید کے قواعِد توڑنا دُرُست نہیں ہے۔
اگر قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا تو سیکھ لیں، تجوید کے ساتھ پڑھنا نہیں آتا تو تجوید سیکھ لیں۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مسجدوں میں، دُکانوں پر، آفسز میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگائے جاتے ہیں، اس میں شرکت (Participate) کیجئے! اگر آپ فیزیکلی کلاس لینے کا وقت نہیں پاتے تو آن لائِن کلاس لے لیجئے! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائِن عِلْمِ دِین پڑھانے کا بھی انتظام ہے۔ آن لائِن درسِ نظامی (یعنی عالِم کورس) بھی کروایا جاتا ہے، مختلف شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں اور درست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا بھی سکھایا جاتا ہے۔ مختصر وقت کی کلاسز ہوتی ہیں، ان میں شرکت کیجئے! قرآنِ کریم پڑھنا سیکھئے! شارٹ کورسز کیجئے بلکہ دَرْسِ نظامی (عالِم کورس) بھی کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآنِ کریم سیکھنے، پڑھنے اور اس پر عَمَل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ