Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! جلوسِ میلاد میں بھی خوب دُھوم دھام سے شرکت کرنی ہے * جلوسِ میلاد میں گاڑیاں / موٹر سائیکل / پیدل ہر اندازسے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی جائے * جلوسِ میلاد میں نظم و ضبط ( Discipline ) کا بھر پُور مظاہرہ کیجئے ! * جلوسِ میلاد میں ہر UC / وارڈ / ٹاؤن کے نگران و ذمہ داران اپنا بینر الگ سے بنوائیں جس پر اپنے UC / وارڈ / ٹاؤن کا نام لکھا ہو ، * 12 ربیعُ الْاَوَّل کے دن بعدِظہر تا عصر جلوسِ میلاد میں تمام ذمہ داران و شعبہ جات والے مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے اوّل تا آخر شرکت کریں * شعبے کے 2اسلامی بھائی اپنے شعبے کا بینر لے کر آگے آگے چل رہے ہوں ، اس شعبے کے بقیہ اسلامی بھائی ان کے پیچھے پیچھےسروں کو جھکائے ، مدنی پرچم اُٹھائے ، لبوں پر نعتو ں کے نغمے سجائے نہایت ہی پُر وقاراندازمیں شرکت کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نمازپڑھنے کے فوائد اور نہ پڑھنے کے نقصانات
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! ہم جشنِ وِلادت منانے والے بھی ہیں اور نمازی بھی ہیں ، نماز ہمارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، اس لئے نمازوں کی خوب پابندی کیجئے ! بالخصوص کل میلاد شریف اور جلوسِ میلاد کی مَصْرُوفیات میں بھی نمازوں کے اوقات کا خوب لحاظ رکھئے ! یُوں نہ ہو کہ میلاد کی خوشیاں مناتے مناتے ( مَعَاذَ اللہ ! ) نمازیں قضا کر بیٹھیں؛ * نماز اَوَّلین فریضہ ہے * نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے