Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

کڑیل نوجوان سُستی کرتے ہیں ، محنت سے جِی چُراتے ، ناحق ذِلّت اٹھاتے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ یاد رکھئے! بطور پیشہ بھیک مانگنا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ، جو بِلا اجازتِ شرعی سُوال کرتا ہے ، وہ جہنّم کی آگ اپنے لئے طلب کرتا ہے اور اس طرح جتنی رقم زیادہ حاصِل کرے گا ، اتنا ہی نار (یعنی آگ) کا زیادہ حق دار ہو گا۔ * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شخص بغیرحاجت سُوال کرتا ہے ، گویا وہ انگارا کھاتا ہے۔ ([1])  * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جو مال بڑھانے کے لئے سُوال کرتا ہے ، وہ انگارے کا سُوال کرتا ہے ، چاہے زیادہ مانگے یا کم کا سوال کرے۔ ([2])*   شُعَبُ الاِیْمان میں ہے : جو شخص لوگوں سے سُوال کرے ، حالانکہ نہ اسے فاقہ پہنچا ، نہ اتنے بال بچے ہیں جن  کی طاقت نہیں رکھتا ، وہ قیامت کے دِن اس طرح آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت نہ ہو گا۔ ([3]) * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : دُنیا میٹھی اور سر سبزہے ، جس نے اس میں سے حلال طریقہ سے کمایا اور اسے اس کے حق میں خرچ کیا تو اللہ پاک  اسے ثواب عطا فرمائے گا اور اپنی جنت میں داخل فرمائے گا۔ ([4])

حُسْنِ ظاہِر پر اگر تُو جائے گا                 عالَمِ فانی سے دھوکہ کھائے گا

یہ مُنَقَّش سانپ ہے ڈَس جائے گا         کر نہ غفلت یاد رکھ پچھتائے گا

ایک دِن مرنا ہے آخر موت ہے          کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے


 

 



[1]...معجم الکبیر ، جلد : 2 ، صفحہ : 400 ، حدیث : 3426۔

[2]...مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب کراہۃ ، صفحہ : 372 ، حدیث : 1041۔

[3]...شعب الایمان ،  باب في الزكاة ، جلد : 3 ، صفحہ : 274 ، حدیث : 3526۔

[4]...شعب الایمان ، باب فی قبض الیدعن ، جلد : 4 ، صفحہ : 396 ، حدیث : 5527۔