Book Name:Siddique Kay Liye Khuda Aur Rasool Bus

اےعاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ نیک بننے کا نسخہ “ سے تعزیت کرنے کے آداب سنتے ہیں : پہلے (2) فرامینِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنیئے : (1) جوکسی مصیبت زدہ سے  تعزیت کرے گا اس کے لئے اس مصیبت زدہ جیسا ثواب ہے۔ (ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی اجر من عزی مصابا ، ۲ / ۳۳۸ ، حدیث : ۱۰۷۵)(2)جوبندۂ مومن اپنےکسی مصیبت زدہ بھائی کی تعزیت کرے گا اللہ پاک قیامت کےدن اُسےکرامت کاجوڑا پہنائے گا۔ (ابن ماجہ ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ثواب من عزی مصابا ، ۲ / ۲۶۸ ، حدیث : ۱۶۰۱)* تعزیت کا معنیٰ ہے : مصیبت زدہ آدمی کو صبر کی تلقین کرنا۔ تعزیت مسنون(یعنی سنّت) ہے۔ (بہار ِشریعت ، ۱ / ۸۵۲)*دفن سےپہلےبھی تعزیت جائز ہے ، مگر افضل یہ ہے کہ دفن کے بعد ہو یہ اُس وَقْت ہےکہ اولیائے میّت(میّت کے اَہلِ خانہ)جَزَع وفَزَع(یعنی رونا  پیٹنا)نہ کرتے ہوں ، ورنہ ان کی تسلی کے ليے دفن سے پہلے ہی کرے۔ ( الجوہرۃ النيرۃ ، کتاب الصلاۃ ، باب الجنائز ، ص۱۴۱)

( اعلان : )

تعزیت کرنےکے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں۔