Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
۔(22)جنت میں زیادہ بیویاں ملیں گی۔(23)دُرود شریف پڑھنے والے کو بیس(20)غَزَوات سے بھی زیادہ ثواب ملے گا۔(24)دُرُود شریف تنگدست(غریب)کے حق میں صدقہ کرنے کے برابر ہوگا۔ (25)یہ سراپا پاکیزگی ہے۔ (26) دُرود شریف کے وِرد سے مال میں بَرَکت ہوتی ہے۔ (27)اس کی وجہ سےسو(100)بلکہ اس سے بھی زیادہ حاجات پوری ہوتی ہیں۔(28)یہ ایک عبادت ہے۔(29)دُرود شریف اللہ پاک کے نزدیک پسندیدہ اعمال میں سے ہے۔(30)دُرود شریف محفلوں کی زینت ہے۔ (31)دُرود شریف سے غُربت دُور ہوتی ہے۔ (32)زندگی کی تنگی دُور ہوجاتی ہے۔(33)اس کے ذریعے خیر کی جگہیں تلا ش کی جاتی ہیں۔(34)دُرُود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن تما م لوگوں سے زیادہ حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب ہوگا۔(35)دُرود شریف سے دُرود پڑھنے والا خود، اس کے بیٹے ،پوتےفائدہ پائیں گے۔ (36)وہ بھی فائدہ حاصل کرے گا جس کو دُرودِ پاک کا ثواب پہنچایا گیا۔(37)اللہ پاک اوراس کے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قُربت نصیب ہوگی۔(38)یہ دُرود ایک نور ہے، اس کے ذریعے دشمنوں پر فتح حاصل کی جاتی ہے۔ (39)مُنافَقَتاور زنگ سےدل پاک ہوجاتا ہے۔(40)دُرود شریف پڑھنے والے سے لوگ مَحَبَّت کرتے ہیں۔(41)خواب میں حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ہوتی ہے۔(42)دُرود شریف پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔(43)دُرود شریف تمام اَعمال سےزیادہ بَرَکت والا اور افضل عمل ہے۔ (44)دُرود شریف دین و دنیا میں زیادہ نفع بخش(یعنی فائدہ دینے والا) ہے اور ا س کے علاوہ اس وظیفےمیں سمجھدار آدمی کے لئے بہت وسیع(زیادہ)زیادہ ثواب ہے۔
اللہ کریم ہمیں کثرت سے دُرودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔(صراط الجنان،۸/۸۱بتغیر)