Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay 12th-Shab-1441

سہارے سخت اندھیری رات میں اپنے اپنے گھروں تک پہنچ گئے۔(مشکاۃ المصابیح،کتاب الفضائل والشمائل،باب الکرامات،حدیث:۵۹۴۴،۲/۳۹۹)

درخت کی شاخ روشن ہو گئی

(3)حضرت ابوسعید خُدری رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے،ایک مرتبہ حضرت قتادہ بن نعمان رَضِیَ اللہُ عَنْہ  نےحضور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی۔ رات سخت اندھیری تھی اور آسمان پر گھٹا چھائی ہوئی تھی۔ روانگی کے وَقْت نبیِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنے دستِ مبارَک سے انہیں درخت کی ایک شاخ عطا فرمائی اور ارشاد فرمایا:تم بغیر کسی خوف کے اپنے گھر جاؤ!یہ شاخ تمہارے ہاتھ میں ایسی روشن ہو جائے گی کہ 10 آدمی تمہارے آگے اور 10آدمی تمہارے پیچھے اس کی روشنی میں چل سکیں، جب تم گھر پہنچو گے تو ایک کالی چیز کو دیکھو گے اس کو مار کر گھر سے نکال دینا۔ چنانچہ ایسا ہی ہواکہ جیسے ہی حضرت سیدنا قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کاشانۂ نُبُوَّت سے نکلے وہ شاخ روشن ہوگئی اور وہ اسی کی روشنی میں چل کر اپنے گھر پہنچ گئے،دیکھا کہ وہاں ایک کالی چیز موجود ہے لہٰذاآپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمانِ نُبُوَّت کے مطابق اس کو مار کر گھر سے باہر نکال دیا۔(مسند امام احمد،مسندابی سعید الخدری، حدیث:۱۱۶۲۴،۴/۱۳۱)

دستِ مبارک کی بَرَکت

(4)حضرت  عائِذ بن سعید جَسْرِیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ میرے چہرے پر اپنا مبارَک  ہاتھ پھیر دیجئے اور بَرَکت کی دعا فرمائیے۔حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایسا ہی کیا(یعنی اُن کے چہرے پر ہاتھ