Book Name:سادات کرام کے فضائل

حاجت رَوائی  کی سَعادت(Felicity) پائےگا تو اُس خوش نصیب کو ربِّ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ کیسے کیسے اِنعام و اِکرام سے نوازے گا۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ساداتِ کِرام کی اَہَمِّیَّتو فضیلت کو سمجھیں اور اُن کے خَیر خَواہ بن کر اپنے آپ کو سَعادت مَندوں میں کَھپانے کی کوشِش کرتے رہیں۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سَلامت رکھے دعوتِ اسلامی کو کہ جو ساداتِ کِرام کی اَہَمِّیَّت و عظمت کو اُجاگر کرنے کےلئے عَمَلی طور پر کوشاں ہے۔جس کی ایک واضِح جھلک مکتبۃُ المدینہ سےجاری کردہ اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے  مَدَنی مُذاکَروں پر مُشْتَمِل رِسالہ”ساداتِ کِرام کی عظمت“بھی ہے کہ جس میں سَیّد کی تعریف، ساداتِ کِرام کی عظمت،ساداتِ کِرام کی تعظیم و تکریم کی وَجہ،بَدمَذہَب سَیّد کا حکم،اُمّتِ محمّدیہ کے فضائل،کسی کو ہنستا دیکھ کر پڑھنے کی دُعا اور بہت سے  مَدَنی پُھولوں کو بَیان  کیا گیا ہے لہٰذا آج ہی اِس رِسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہَدِیَّۃً طَلَب فرمائیے،خود بھی پڑھئے اور دُوسروں کو بھی پڑھنےکی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اِسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بِلاشُبہ یہ ایک روشن حقیقت ہے کہ جس سے عشق ہوتا ہے اُس سے نِسْبَت رکھنے والی ہر چیز مَثَلاًمَحبوب کے گھر،اُس کے در و دِیوار،مَحبوب کے گلی کوچوں،اُس کی آل، اَوْلاد وغیرہ سے بھی  عقیدت و مَحَبَّت کا تَعَلُّق قائم ہوجاتا ہے۔ پھر ذرا سوچئے کہ جوعشقِ نَبِی میں گُم ہو وہ آپ صَلَّی  اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم کی آل اور اَہلِ بَیْترَضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن سے مَحَبَّت کیوں نہ رکھے گا کہ اِن حضرات سے مَحَبَّت رکھنے کامُطَالَبَہ تو قرآنِ کریم بھی ہم سے فرما رہا ہے چُنانچہ

پارہ25سُوْرَۃُ الشُّوْرٰی کی آیت نمبر23 میں اِرْشادِ خُداوَنْدی ہے:

قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ

ترجَمۂ کنزُ الایمان:تم فرماؤ میں اِس پر  تُم سے کچھ اُجْرَت