Book Name:Quran Ki Taseer
اے عاشقانِ رسول! قرآنِ کریم جس طرح رُوحانی اَمْراض کے لئے شفا ہے، ایسے ہی ظاہِری بیماریوں کے لئے بھی بہترین عِلاج (Treatment)ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ- (پارہ:15، بنی اسرائیل :82)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں جو ایمان والوں کیلئے شفا اور رحمت ہے
حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما نے فرمایا: قرآنِ حکیم ہرمرض سے نجات دینے والاہے۔([1])
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: خَیْرُالدَّوَاءِ اَلْقُرْاٰنُ یعنی بہترین دَواقرآنِ کریم ہے۔([2])
پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دم کرتے تھے
الحمدللہ! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بھی مَعمُولات میں سے ہے اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم، بڑے بڑے اَوْلیائے کرام رَحمۃُ اللہِ علیہم اور تقریباً ساڑھے 14 صدیوں سے اُمّت کے مُجَرَّبات (تجربہ شدہ کاموں)میں سے ہے کہ قرآنی آیات پڑھ کر دَم کیا جائے تو اللہ پاک شِفَا عطا فرماتا ہے۔ مسلمانوں کی اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اہلِ خانہ میں سے جب کوئی بیمار