Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

تکلیف پہنچانا چھوڑ دیجئے! *لوگوں کی جھوٹی شکایتیں لگانے، جھوٹے مقدمات کرنے، جھوٹی ایف آئی آر لکھوانے سے توبہ کر لیجئے! *نفسانی خواہشات کے پیچھے چلتے ہوئے، دُنیا کی لذّتوں میں گم ہو کر رَبِّ رحمٰن کی اطاعت و فرمانبرداری سے غفلت ہرگز مت کیجئے! *”میں، میں“ کرنے، غرور اور تکبُّر  کی آفت میں پھنسنے سے ہر دَم بچتے رہئے، اگر اب تک ان میں سے کبھی کوئی گُنَاہ کر بیٹھے ہوں تو گھبرا کر، دِل کی شرمندگی کے ساتھ اللہ پاک کے حُضُور سچّے دِل سے توبہ کر لیجئے! ورنہ یاد رکھئے! اگر ان گُنَاہوں میں مبتلا رہ کر زِندگی گزری، آہ! اللہ نہ کرے اگر رحمتِ اِلٰہی سے محروم رہ گئے تو یقین مانیئے! کہیں کے نہیں رہیں گے۔ آہ! اگر قبروں سے اُٹھتے وقت ہمیں نشانِ عبرت بنا دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا...!!

کافر جب قبر سے اٹھے گا تو اس کا ہاتھ شیطان تھامے گا

حضرت سعید جَرِیرِی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: مجھے  یہ روایت پہنچی ہے کہ قیامت کے دِن جب کافر کو قبر سے اٹھایا جائے گا تو شیطان اس کا ہاتھ تھام لے گا،وہ شیطان اس کے ساتھ ہی رہے گا یہاں  تک کہ اللہ  پاک دونوں  کو جہنّم میں  جانے کا حکم فرما دے گا،اس وقت کافر کہے گا: اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کے برابر دوری(Distance) ہوجائے...!!تُو کتنا ہی برا ساتھی ہے! ([1])

کفر سے نفرت کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو!  اَلحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، یقیناً یہ اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمارا کلمہ پڑھنا، مسلمان ہونا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جہنّم سے بچ کر جنّت میں جانے کا ذریعہ بن


 

 



[1]...تفسیر طبری، پارہ:25، الزخرف، زیر آیت:38، جلد:11، صفحہ:189، حدیث:30870۔