Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

مدنی انعامات بھی ہے۔امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں اور جامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے اور مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانےکیلئے مجلس مدنی انعامات کا قیام عمل میں لایا گیا ۔امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں: کاش ! دِیگر فرائض وسُنَن کی بجاآوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی  بھائی اور اسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُالعَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے  حَلْقے میں ان (مَدَنی انعامات کے رسائل)کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْروآخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنعامات کواِخلاص کے  ساتھ اپنا کر اللہ پاک کے فضل وکرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔

آئیے! ہم بھی  نِیَّت کرتے ہیں کہ نیکی کےاس عظیم  کام  میں بڑھ کرچڑھ کرحصہ لیں  گے اور نہ صرف خودعمل کریں گے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں گے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!فُضُول گوئی سے بچنے اور زبان کا قفلِ مدینہ لگانے کی اہمیت اور افادیت سے متعلق ہم نے سُنا،یقیناًIزبان کی حفاظت کرنے سے اللہ کریم کی رِضا نصیب ہوتی ہے۔Iزبان کا قفلِ مدینہ لگانے کی برکت سےسلامتی نصیب ہوتی ہے۔Iخاموشی سب سے بلند عبادت ہے۔I خاموشی عقل مندکی زینت ہے۔I فُضُول گوئی سے بچنے والے کو حکمت و دانائی عطا کی جاتی ہے۔I کثرتِ کلام اور فضول باتوں کی عادت ہلاکت کا سبب بن جاتی ہے ۔ Iفضول اور بے ہُودہ باتیں ربِّ کریم کو ناپسند ہیں۔