Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

علاوہ دعوتِ اسلامى کى مجلس آئى ٹى قرآنِ کرىم کو ترجمہ کنزالاىمان اور تفسىر خزائن العرفان کے ساتھ سافٹ وىئر سى ڈى کى شکل مىں پىش کرچکى ہے، اس سى ڈى کو بھى مکتبہ المدىنہ سے ہدىۃً حاصل کىا جاسکتا ہے، اس سافٹ وىئر کى مدد سے آپ قرآنِ کریم اور ترجمہ کنزالاىمان پڑھ اور سُن سکتے ہىں اور تفسىر کا بھى مطالعہ کرسکتے ہىں، نىز سرچ آپشن(Search Option) کے ذرىعے قرآنِ مجىد ،ترجمہ کنزالاىمان اورتفسىر خزائن العرفان مىں کوئى لفظ تلاش(Search)بھى کرسکتے ہىں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامى کے مدنى ماحول مىں کئى اسلامى بھائى اور اسلامى بہنىں کنزالاىمان شرىف مع تفسىر کے مکمل مطالعہ سے مشرف  ہوچکے ہیں۔اگرہم بھی فیضانِ کنزالایمان سے مالا مال ہونا چاہتے ہیں تو ہاتھوں ہاتھ نیت کیجئے   کہ  میں بھی کم ازکم  3 آیات  ترجمہ وتفسیر کے ساتھ روزانہ   مطالعہ کروں گا، اگر ہم اس کی عادت بنالیں گے تو ڈھیروں معلومات کے ساتھ ساتھ ثوابِ آخرت کا  عظیم ذخیرہ ہوگا ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

خدمت قرآنِ پاک کی وہ لاجواب کی        راضی رضا سے صاحبِ قرآں ہے آج بھی

احمد رضا کا تازہ گُلستاں ہے آج بھی          خورشیدِ علم ان کا درخشاں ہے آج بھی

(مناقبِ رضا،ص۶۶۔۶۷)

مجلس مکتبۃ المدینہ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ترجمہ کنزالایمان کی برکتیں پانے کیلئے آ ج ہی مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیجئے ۔مکتبۃُ المدینہ دعوتِ اسلامی کا ایک اشاعتی اِدارہ ہے  جودُنیا بھر میں عِلْمِ دِیْن کی روشنی  پھیلانے کیلئے بے شُمار کُتُب ورسائل،سُنَّتوں بھرے بیانات اورمدنی مُذاکَروں کے میموری کارڈز(Memory Cards)  وغیرہ دُنیا بھر میں پہنچارہا ہے۔تمام عاشقانِ رسول ہرہفتہ واراجتماع کے بعد