Book Name:Safar-e-Meraj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

مقابل دشمن اسلام کے ایسا بنا گویا                   کوئی دیوار ہو سیسہ پلائی یَارسُولَاللہ

یہی ہے جرم میرا سنّتوں کا ادنیٰ خادم ہوں            ہے میں نے سنّتوں سے لو لگائی یَارسُولَاللہ

اگرچہ جان جائے خدمتِ سنّت نہ چھوڑوں گا         شہا! کرتے رہیں مشکل کُشائی یَارسُولَاللہ

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۴۹-۳۵۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے سفرِ معراج اور علمِ غیب مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے متعلق مدنی پھولوں کو سمیٹنے کی کوشش کی چنانچہ ہم نے سنا کہ ٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو معراج کا عظیمُ الشان معجزہ (Miracle)عطا فرمایا ٭آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دل معراج پر تشریف لے جانے سے پہلے نور و حکمت سے مزید بھر دیا گیا ٭ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمسجدِ اقصی میں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کی امامت فرمائی٭ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےآسمانوں کی سیر فرمائی ٭آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکو شبِ معراج ایک عظیم نعمت یہ عطا ہوئی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ  کا  دِیدار کیا ٭ اور شرفِ ہم کلامی سے بھی سرفراز ہوئے ٭آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے واپس تشریف لاکر واقعۂ معراج کا انکار کرنے والے کفّارِ قریش کے  سامنے بیتُ المقدس کی نشانیاں بیان فرمائیں  ٭ کفّارِ قریش کے قافلوں کے احوال بیان فرمائے  ٭ حتی کہ غیب جاننے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے قافلوں کی واپسی کا وقت بھی ارشاد فرما دیا  ٭بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر علمِ غیب کے وہ دروازے کھولے کہ خود آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے میرے لئے ساری دُنیا سے پردہ اُٹھا دیا لہٰذا میں دُنیا کی طرف اور قیامت تک جو کچھ اس میں ہونے والاہےاس کی طرف ایسے دیکھ رہا ہوں جس طرح اپنی ہتھیلی کو دیکھ رہا ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد