Book Name:Isal-e-Sawab Ki Barkatain

اللہعَزَّ  وَجَلَّ  شیخِ طریقت،امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کو سلامت رکھے کہ جنہوں نے ہم جیسے لوگوں کی رہنمائی کیلئے  مختلف موضوعات پر کتب  ورسائل تحریر فرما دئیے تاکہ ہم ان کے مطالعے کے ذریعے اپنے دِینی و دُنیوی معمولات کو اچھے طریقے سے ادا کرسکیں ۔

رسالہ”فاتحہ اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ“کا تعارف

اگرکسی کو فاتحہ واِیصالِ ثواب کا طریقہ نہیں آتا تو پریشان ہونے کی  ضرورت نہیں،مکتبۃ المدینہ سے شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ ”فاتحہ اور اِیصالِ ثواب کا طریقہ“ہدیۃً حاصل کرکے اس کا مطالعہ کیجئے۔جس میں بہت سی معلومات کے ساتھ ساتھ اِیصالِ ثواب کا طریقہ بھی موجود ہے ۔اس رسالے کو خودبھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔بالخصوص اِیصالِ ثواب کے اجتماعات (مثلاً تِیجہ،دَسواں،چالیسواں،برسی وغیرہ)میں مرحومین کے اِیصالِ ثواب کے لیےاس رِسالے کوتقسیم کیجئے،یہ رِسالہدعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سےرِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی  چاہیے کہ اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے گناہوں سے بچتے رہیں ،خوب خوب نیکیاں جمع کریں  اور اپنےبچوں  کو بھی نیکیوں کی  ترغیب دلائیں ،انہیں بھی نیک نمازی  بنائیں کیونکہ اولاد کو نیک بنانے،انہیں علمِ دین کے زیور سے آراستہ کرنے اوران کی شریعت کے مطابق مدنی تربیت کرنے سے والدین کو جہاں بہت سے دِینی و دُنیوی فوائد و ثمرات حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک فائدہ یہ بھی ملتاہے کہ جب والدین اس دنیا سےچلے جاتے ہیں تویہی نیک اولاد ان کے