Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab
لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ۔اِنْتہائی قلیل عرصہ میں اب تک اس مجلس کے تحت دُنیا کی تقریباً35 مختلف زَبانوں میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہت سی تَصانیف اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب ورَسائل کاتَرجمہ ہوچُکا ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب ورَسائل کا خُود بھی مُطالَعہ کریں اوراپنے دوست واَحْباب کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیں،خوشی و اِیصالِ ثواب کے اجتماعات میں تقسیمِ رسائل کاسلسلہ بھی جاری رکھیں اور ہوسکے تو نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیّت سے تحائف میں کتب و رسائل دیتے رہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے آج کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سُنا کہ ٭جو خوش نصیب لوگ کھانا کھاتے وقت کھانے کی سنّتوں اور آداب کا خیال رکھتے ہیں اور ٭مل جُل کر کھانا کھاتے ہیں ٭نیز رِزْق کی قدر کرتے ہوئے کھانے کے گِرے ہوئے ذرّات چُن چُن کر کھالیتے ہیں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُن کے رِزْق میں خیر و برکت عطا فرماتا ہے ٭اس کے برعکس جو لوگ رِزْق کی ناقدری کرتے ہیں،وہ تنگیِ رِزْق میں مبتلا ہوجاتے ہیں بلکہ ٭حدیثِ پاک کی روشنی میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اس عظیم نعمت کی بے حُرمتی کرنے والوں سے یہ نعمت ایسی رُوٹھتی ہے پھر واپس نہیں آتی٭لہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی تمام نعمتوں کی قدر کرنی چاہئے کہ نعمتوں کی ناشکری بھی زوالِ نعمت کا سبب ہوتی ہے٭رِزْق کی محرومی سے بچنے کے لئے گُناہوں سے توبہ کرنا بھی ضروری ہے کہ حدیثِ پاک کی رُو سے گُناہوں کی نحوست کی وجہ سے انسان رِزْق سے محروم کردیا جاتا ہے٭ رِزْق میں خیر و برکت کے خواہشمند کو چاہئے کہ ٭اللہعَزَّ وَجَلَّ کے عطا کردہ مال سے صدقہ کرے ٭زکوۃ فرض ہونے کی صورت میں زکوۃ ادا کرے ٭ ماں باپ کی خُوب خدمت کرے ٭بیوی بچوں پر خرچ کرنے کے معاملے میں کنجوسی سے کام نہ لے