Book Name:Auliya Allah Ki Shan

سمجھے کہ کوئی ولی مقام و مرتبے میں کسی نبی سے زیادہ یا اس کے برابر ہوسکتا ہے،اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:کوئی غیرِ نبی کسی نبی کے برابر نہیں ہوسکتا۔([1]) یہ بھی یاد رکھئے! کہ ہر ولی ،عالِم ضرور ہوتا ہے کیونکہ ولی کے لئے عالِم ہونا شرط ہے جیساکہ صدرُ الشَّریعہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہبہارِ شریعت میں فرماتے ہیں: ولایت ایک قُربِ  خاص ہے کہ مولیٰ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے برگزیدہ بندوں کو محض اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے،ولایت بے علم کو نہیں ملتی،(صرف عالِم ہی کو ملتی ہے)خواہ علم بطورِ ظاہر حاصل کِیا ہو،یا اس مرتبہ پر پہنچنے سے پہلے ہی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس پر عُلوم مُنکشف(یعنی ظاہر) کر دیے ہوں۔([2])اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، مجدّدِ دِین و ملّت، پروانۂ شمعِ رسالت، مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں   کہ شریعت و طریقت  ہر گز ہرگز الگ الگ راہیں  نہیں ہیں  اور نہ  ہی  کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ  کوئی شخص   ولی ہو اور عالِم نہ ہو  ۔([3])

کرم ہو واسطہ کُل اولیاء کا

مِرا اِیماں پہ مولیٰ خاتمہ ہو

(وسائلِ بخشش،مُرمّم،ص316)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نے اپنے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کو بڑی شانوں سے نوازا ہے ،اور اپنے لطف وکرم سے اپنے اِن بندوں کو پسند فرما کر خاص بنایاہے ، یہی وہ  عظیم لوگ ہیں جن  سے زمانے کی زیب و زِینت قائم ہے ،یہی وہ عظیم لوگ ہیں کہ جن کی عبادت کی مہک نے تمام  عالَم  کو خوشبودار بنا رکھا ہے، یہی وہ عظیم لوگ ہیں کہ جن کے دل ہروقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ


 

 



[1]  فتاویٰ رضویہ ۲۹/۲۲۸

[2]  بہارشریعت،حصہ اول ،۱/۲۶۴ملتقطاً

[3]  فتاویٰ رضویہ، ۲۱/۵۳۰، مفہوماً