Book Name:Safr e Haj Key Adab
ہوئے مسلمان کے صاف ستھرے جھوٹے پانی کو قابِلِ استعمال ہونے کے باوُجُود خوامخواہ نہیں پھینکنا چاہئے *منقول ہے: سُؤْرُ الْمُؤْمِنِ شِفَاءٌ یعنی مسلمان کے جھوٹے میں شِفَا ہے *پی لینے کے چند لمحوں بعد خالی گلاس کو دیکھیں گے تو اس کی دیواروں سے بِہ کر چند قطرے پیندے میں جمع ہو چکے ہوں گے، انہیں بھی پی لیجئے۔([1])
مختلف سنّتیں اور آداب سیکھنے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:16 اور امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا 91صفحات کارسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے
آؤ بھائی! قافلے میں ہم کریں مل کر سفر سنتیں سیکھیں گے اِس میں ان شاء اللہ سر بسر
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پَروَردگار سُنّتوں کی تربیت کے قافِلے میں بار بار([2])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰ مِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ
عَلٰی مُحَمَّد