Rozay Ki Hikmatein

Book Name:Rozay Ki Hikmatein

Fasting is the Key to Healthy Life.  ( روزہ صحت مند زندگی کی چابی ہے )

سائنسی تحقیقات کے مطابق  ( 1 ) : روزے کی برکت سے معدے  ( Stomach )  کی تکالیف ، اس  کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور نظامِ اِنْہِضام  ( Digestive System )  بہتر ہو جاتا ہے  ( 2 ) : روزہ شوگر لیول ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدال لاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے  ( Heart Attack )  کا خطرہ نہیں رہتا  ( 3 ) : روزے کی برکت سے جسمانی کھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی اَمْراض کا خاتمہ ہوتا ہے  ( 4 ) : ) روزے کی برکت سے موٹاپے میں کمی آتی اور اِضافی چربی ختم ہوجاتی ہے  ( 5 ) : ) روزے کی برکت سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں ( [1] )   ( 6 ) : روزے کی برکت سے قُوَّتِ مدافعت بڑھتی ہے  ( 7 ) : روزے کی برکت سے آدمی بُرے خیالات سے بچتا ہے یوں ذہن صاف رہتا ہے  ( 8 ) : روزے کی برکت سے اِنْسولِین استعمال کرنے میں کمی آتی ہے  ( 9 ) : روزے کی برکت سے جگر کے ارد گرد جمع ہونے والی چربی کم ہو جاتی ہے  ( 10 ) : روزے کی برکت سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم رہتا ہے  ( 11 ) : روزے کی برکت سے اعصابی امراض میں بہتری آجاتی ہے۔ ( [2] )  

بھوک کی اور پیاس کی مولیٰ مجھے سوغات دے         یااِلٰہی ! حشر میں دیدار کی خیرات دے !

سُبْحٰنَ اللہ ! غور فرمائیے ! روزے کی کیسی کیسی برکتیں ہیں ، روزہ رکھیں ، جسمانی صحت بھی بحال رہے گی ، کافِی حد تک بیماریوں سے بچے رہیں گے تو اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !


 

 



[1]...صراط الجنان ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 184 ، جلد : 1 ، صفحہ : 293۔

[2]...ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2020 ، صفحہ : 55-56۔