Book Name:Ahl e Taqwa Ke 4 Osaf
ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے ، مثلاً حج ایک پریکٹیکل ہے ، روزہ ایک پریکٹیکل ہے ، اسی طرح اوربہت ساری عِبَادات ہیں۔ ان سب عبَادات میں اَہَم ترین عبَادت نماز ہے۔ دیکھئے ! حج شرائط پائی جانے کی صُورت میں زندگی بھر میں ایک مرتبہ فرض ہے ، روزے سال میں ایک مہینے کے فرض ہوتے ہیں مگر نماز روزانہ پڑھنی ہے ، ایک مرتبہ نہیں ، دِن میں پانچ مرتبہ پڑھنی ہے ، مسجد میں آکر پڑھنی ہے ، باجماعت پڑھنی ہے۔ لہٰذا جو بندہ نماز کی پابندی حاصل کر لے ، اسے باقی عِبَادات کی بھی پابندی نصیب ہو سکتی ہے۔
* نماز مائنڈ چینجر ( Mind Changer ) بھی ہے * لائف چینجر ( Life changer ) بھی ہے * نماز سَر سے لے کر پاؤں تک ، دِل ، دِماغ اور سوچ پر اچھے اَثرات ڈالتی ہے۔ * نماز سراپا اَدَب ہے اور اَدَب آدمی کو کامیابیوں تک لے جاتا ہے * نماز سراپا عاجزی اور عاجزی انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے * نماز آدمی کو فرض شناس بناتی ہے * نماز کے اَوْقات مقرر ہیں ، فجر ، ظہر ، عصر ، مغرب ، عِشا سب نمازوں کے مخصوص اَوقات ہیں ، پابندئ وقت کے ساتھ نماز باجماعت کی عادَت ڈالنے سے انسان وقت کا پاپند ( Punctual ) بنتا ہے * نماز ایک مُراقبہ ہے ، نمازی نماز میں سب کام دھندے چھوڑ کر ، ساری فِکْروں سے ناتا توڑ کر اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضِر ہوتا ہے ، اپنی پُوری تَوَجُّہ اللہ رَبُّ العَالَمِین کی رحمت و عنایت کی طرف لگانے کی کوشش کرتا ہے ، اس کی برکت سے اَوْوَر تھنکنگ ( Overthinking ) سے نجات ملتی ہے ، فضول سوچوں سے جان چھوٹتی ہے اور آدمی کی سوچ پاک صاف ہو جاتی ہے * اور نماز کی ایک اَہَم ترین خصوصیت یہ ہے کہ نماز ایک حفاظتی حصار ( Protective cover ) ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا؛ دوائی 2 طرح کی ہوتی ہے ، ایک تو عام دوائی جو بیمار کے اندر سے بیماری کو ختم کرتی ہے اور ایک ویکسین ہوتی