Book Name:Shan e Mustafa
یہ لعابِ دہن “ شِفاءُ العَیْن “ بن گیا۔ حضرت رِفاعہ بن رافِع رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی آنکھ میں جنگِ بدر کے دن تِیر لگا اورآنکھ پھُوٹ گئی مگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لعابِ دہن سے ایسی شفا حاصل ہوئی کہ درد بھی جاتا رہا اور آنکھ کی روشنی بھی برقرار رہی۔
حضرت ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے چہرے پرتِیر لگا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس پر اپنا لعاب ِدہن لگا دیا فوراً ہی خون بند ہو گیا اور پھر زندگی بھر ان کو کبھی تِیر و تلوار کا زخم نہ لگا۔
اے عاشقانِ رسول! ہم تاجدارِرسالت ، شہنشاہِ نبوتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خصائص و معجزات اور لُعابِ دہن کی برکتوں کے بارے میں سن رہے ہیں۔ یوں تو اللہ پاک نے ہر نبی عَلَیْہِ السَّلَام کو عظمت و شان عطافرمائی ہے اور زمانے کے اعتبارسے انہیں مختلف معجزات بھی عطا فرمائے ہیں ۔
اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جتنے معجزات عطا فرمائے ہیں ان کی حتمی تعداد ابھی تک کوئی بیان نہیں کرسکا۔ نویں سِنِ ہِجری کے بزرگ حضرت علامہ جلال الدین سیوطیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےجو 500سے زائد کتب کے مصنف ہیں انہوں نے20 سال کی بڑی محنت کے بعد آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خصائص پردو کتب تالیف فرمائیں جن میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ایک ہزار (1000) سےکچھ زائد معجزات کا بیان ہے ۔ جو مکمل نہیں بلکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے معجزات میں سے کچھ ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!نبئ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان بہت بلند