Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

٭اللہعَزَّوَجَلَّ  کےولی، اس کی دی ہوئی  قوت سے مُردے بھی زندہ کرسکتے ہیں ۔٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ولی، پانی  میں بآسانی چل سکتے اور ہوا میں بغیر پروں کے اُڑسکتے ہیں ۔٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کےولی،ایسے مقبول ہوتے ہیں کہ ان کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں ۔٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کےولی،چاہے کتنی ہی طویل مسافت پر موجود ہوں،حالتِ نزع میں شیطان سے اپنے مُریدین کا ایمان  بچاسکتے ہیں ۔٭اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے نیک بندوں کی بارگاہ میں اپنے دلوں کو قابو میں رکھنا چاہیے کہ یہ نیک ہستیاں دلوں سے بھی باخبر ہوتی ہیں ۔ ٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نیک بندے زندگی میں تو لوگوں کو نفع پہنچاتےہیں بعدِ وفات بھی  پریشان حالوں کی دستگیری فرماتے ہیں ۔

لہٰذا ہمیں  اللہ  کے ان  برگزیدہ بندوں  کے بارے میں حسنِ ظن رکھتے ہوئے ان کا ادب و احترام کرنا چاہئے ،ان کی سیرت کامطالعہ کر کے ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے ۔

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت،مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔

 (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا

جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

''کرم یا رسول اللّٰہ''کے تیرہ حُرُوف کی نسبت سے پانی پینے کے13 مَدَنی پھول
دوفرامین مصطَفٰے
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم :

(1)اونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو، بلکہ دو یا تین مرتبہ (سانس لے کر) پیو اور پینے سے قبل