Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain
دے دئیے تم کو اپنے خزانے ربِّ عزت ربِّ عُلا نے
دونوں جہاں کی نعمت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
عرشِ عُلا پر ربّ نے بُلایا اپنا جلوۂ خاص دِکھایا
خَلوَت والے جَلوَت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تخت تمہارا عرش خدا کا مُلکِ خدا ہے مِلک تمہارا
ربّ کی اعلٰی خلافت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم کو دیکھا حق کو دیکھا آپ کی صورت اُس کا جلوہ
اچھی اچھی صُورت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
چشمِ سر نے حق کو دیکھا دل نے حق کو حق ہی جانا
اے حقّانی صورت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
الله کی عنایت۔۔مرحبا معراج کی عظمت۔۔مرحبا
بُراق کی قسمت۔۔مرحبا بُراق کی سُرعَت۔۔مرحبا
اَقصٰی کی شوکت۔۔مرحبا نبیوں کی اِمامت۔۔مرحبا
آقا کی رِفعت۔۔مرحبا آسماں کی سِیاحت۔۔مرحبا
مکینِ لامکاں کی عظمت۔۔مرحبا
چشمانِ نبوت۔۔مرحبا
صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد