Book Name:Hazraat Adam Ke Ilm Ki Wusat

سیکھنے، دُوسروں تک پُہنچانے اور اپنی اور دُوسروں کی اِصْلاح کی کوشش کا بہترین ذریعہ ہے، الحمد للہ! دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشِقانِ رسول 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافِلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں، یہ خوش نصیب خُود بھی عِلْمِ دین سیکھتے ہیں اور دُوسروں تک بھی پُہنچاتے ہیں * ہفتہ وار رسالہ مُطالَعہ: شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے دُنیا بھر کے عاشِقانِ رسول کو ایک رسالہ پڑھنے کا ہَدَف دیتے ہیں۔ مُختصَر اور بہت معلوماتی رسالہ ہوتا ہے، الحمد للہ! دُنیا بھر کے لاکھوں لاکھ عاشِقانِ رسول یہ رسالہ پڑھنے یا آڈیو(Audio) سُنْنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں * اسی طرح دعوتِ اسلامی کا خاص علمی وتحقیقی شُعبہ ہے: المدینۃُ العِلْمِیہ (اسلامِک رِیسرچ سینٹر)۔ اِس شُعبے میں مدنی عُلَمائے کرام نئے نئے مَوضُوعات پر دِینی کِتابَیں اور رَسائِل لکھتے ہیں * اِسی طرح دعوتِ اسلامی کا ایک شُعبہ ہے: دارُ السُّنَّہ: مُلْک و بیرونِ مُلک مُختلف شہروں میں یہ شُعبہ قائِم ہے، اِس شُعبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں، جو جتنا وقت آسانی سے دے سکتا ہے، دارُ السُّنہ پر آئے اور عِلْمِ دین سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کرے * مدنی چَیْنَل؛ ایک برقی (Electric) مُبَلِّغ ہے، جو اللہ پاک کے فَضْل سے گھر گھر پہنچ کر عِلْمِ دِین کا فَیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے، الحمدللہ! مدنی چَیْنَل پر کوئی مشہوری (Advertisement) نہیں آتی، ساز جھنکار اور مُیُوزِک سے بالکل پاک ہے، 24 گھنٹے میں جب بھی آپ کوموقَع ملے، مدنی چَیْنَل آن کیجئے اور عِلْمِ دین کے موتیوں سے جھولی بھرنا شُروع کر دیجئے، الحمد للہ! مدنی چینل دعوتِ اسلامی کا وہ مُمْتَاز اور بےمِثال کارنامہ ہے، جس نے مُعاشرے میں ہزاروں کی زِندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے ، مدنی چینل گھر بیٹھے عِلْمِ دین سکھاتا اور گھروں کو اَمن کا گہوارہ بناتا ہے * سوشل میڈیا؛ کَمْپیُوٹر کے اس دورمیں ٹیکنالوجی عُروج پر ہے۔