Book Name:Musbat Soch Ki Barkat
60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! کم بولنا سُنَّت مصطفےٰہے * الحمد للہ! ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم طویل خاموشی والے تھے۔([2]) * آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بلاضَرُورت لوگوں سے کلام نہیں فرماتےتھے، حضرت ہند بن ابو ہالہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بلاضَرُورت گفتگو نہیں فرماتے تھے بلکہ اکثر خاموش ہی رہتے تھے۔([3]) خاموشی سے مرادہے:دُنیاوی کلام سے خاموشی ورنہ حضورِ اکرم، نورِمجسم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زبان مُبَارَک اللہ پاک کے ذکر میں تَر رہتی تھی۔([4])
پیارے اسلامی بھائیو! * خاموشی حکمت ہے([5]) * کم بولنے سے عقل کَامِل ہوتی ہے * کم بولنا عبادت کی چابی ہے([6]) * کم بولنے سے عبادت کی لذَّت نصیب ہوتی ہے * کم بولنے سے عزت،وقار،اور علم میں اضافہ ہوتا ہے * جو بِلاضَرُورت بولنے سے بچے، وہ شیطان پر غالب رہتا ہے ۔([7])
اللہ پاک ہمیں بھی کم بولنے، صِرْف ضَرُورت کی بات منہ سے نکالنے اور فُضُول بَک بَک سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان، باب حفظ اللسان، جلد:4، صفحہ:245، حدیث:4953۔
[2]...شرح السنہ للبغوی، جلد:7، صفحہ:450، حدیث:3695۔
[3]...شمائل ترمذی، صفحہ:353، حديث:225۔
[4]...مرآۃ المناجیح، جلد:8، صفحہ:81۔
[5]...مستدرك، كتاب التفسير، تفسير سورة سبا، الصمت من الحكمت، جلد:3، صفحہ:200، رقم:3635۔
[6]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت وآداب اللسان، باب قلۃ الکلام...الخ، جلد:7، صفحہ:255۔
[7]...مسند ابی یعلیٰ، مسند ابی سید الخدری، جلد:1، صفحہ:324، حدیث:1001۔