Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

الْمَقْدِس کے مِحْراب میں عِبادت(Worship) کرتی تھیں تو بغیرکسی مِحْنَت کےوہاں بِلا مَوسم کےپھل مِلاکرتےتھے۔مگرحضرت(سَیِّدُنا)عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کی پیدائش کے بعد پکّی ہُوئی کھجوریں تو حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو ضرور ملیں۔ لیکن خُداوَنْد تعالیٰ کا حُکم ہُوا کہ کھجور کی جَڑیں ہِلاؤ  تَب تُم کو کھجوریں ملیں گی۔معلوم ہُوا کہ  آدَمی جب تک صاحِبِ اَوْلاد نہیں ہوتا تو اُس کو بِلا مِحْنَت کے بھی روزی مِل جایا کرتی ہے اور وہ کہیں نہ کہیں کھا پی لِیا کرتا ہے۔مگر جب آدَمی صاحِب ِ اَوْلاد ہوجائے تو اُس پر لازِم ہے کہ مِحْنَت کر کے روزی حاصِل کرے۔دیکھو حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا جب تک صاحِب ِ اَوْلاد نہیں ہُوئی تھیں تو بِلا کسی مِحْنَت و مَشَقَّت کے اُن کے مِحْراب ِ عبادت میں پھلوں کی روزی مِلا کرتی تھی۔مگر جب اُن کے فَرْزَنْد حضرت(سَیِّدُنا) عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پیدا ہوگئے تو اب خُدا      (عَزَّ  وَجَلَّ) کا یہ حُکم ہُوا کہ کھجور کے دَرَخْت کو ہِلاؤ اور مِحْنَت کرو اور اِس کے بعد کھجوریں ملیں گی۔(عجائب القرآن،ص۱۶۸)

اب تک اَولاد سے جو ہیں مَحروم       اُن کی بھر گود اے رَبِّ قَیُّوم

سب کو رَحمت کی اپنی عطا کی          میرے مَوْلیٰ تُو خَیْرَات دیدے

(وسائل  بخشش مرمم ،۱۲۸)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ابھی جوواقِعہ ہم نے سُنا یہ واقِعہ دعوتِ اسلامی کےاِشاعتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہ کی کِتاب”عَجائبُ القُرآن مَعَ غَرائِب القُرآن“ سے بَیان  کِیا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس کتاب میں  اِس کے عِلاوہ بھی نصیحت و عِبرت کے مَدَنی پُھولوں سے مَعْمُور بہت سے دِلچسپ قُرآنی واقِعات اور دیگر حِکایات(Parables)مَوْجُود ہیں لہٰذا آج ہی اِس کِتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستےسے ہَدِیَّۃً طلب فرمائیے۔خُود بھی مُطَالَعَہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی پڑھنے کی تَرْغِیْبدلائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سےاِس کِتاب کو پڑھابھی جاسکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پِرِنْٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یقیناًاَنبیائےکِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی ہرصِفَت میں باکمال ہوتے