Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

مشتمل نہایت ہی آسان کتاب بنام ”نماز کے اَحْکام“تالیف فرمائی ہے ۔یہ کتاب درحقیقت امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے تحریر کردہ بارہ(12) رسائل کا مجموعہ ہے جو کہ یقیناً اُمّتِ مُسلِمہ کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔اِس میں وُضُو و غُسل کے طریقے سے لے کر نماز کا طریقہ ،اُس کے فضائل ،فرائض،واجبات،سُنّتیں ،مَکْروہات  اور مُفْسِدات تک کا ذکر کِیا گیا ہے۔اس کے عِلاوہ  قضا نمازوں کا طریقہ ،اذان اور جوابِ اذان کے کلمات و فضائل ،نمازِ سَفَر ،نمازِ عید،نمازِ جنازہ کا طریقہ اور اس سے مُتَعَلّق  ضروری مسائل  بھی بیان کئے گئے ہیں۔بِلا شُبہ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے ،لہٰذا تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ مکتبۃ المدینہ سے اِس کتاب کو هدیّةً حاصِل کرکے نہ صرف خُود اِس کا مُطالعہ کریں بلکہ اپنے  گھر کے دِیگر افراد کو بھی اِس کے مُطالعے کی ترغیب دِلائیں۔اسلامی بہنوں کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز"بہت ہی زبردست کتاب ہے، اسے اسلامی بہنوں کو پڑھنا بے حد ضروری ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آج ہم نے نماز کی اہمیت کے متعلق بیان سنا،

٭قرآن و احادیث میں نماز کی اہمیت بتاکر اسے پڑھنے کا حکم دیا گیاہے،٭نماز کےبہت سے دنیوی اوراُخروی فوائد ہیں،٭نماز میں بیماریوں  کی شفاہے ،٭نمازانسان کو بُرے کاموں سے بچاتی ہے ٭نماز گناہوں کو مٹادیتی ہے،٭نَماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے۔لہٰذاپانچوں وقت  باجماعت نمازاداکرنےکو اپنی سچی اور پکی عادت بنا لیجئےکیونکہ اسی نماز نے قبر میں بھی کام آنا ہے اور حشر میں بھی کام آنا ہے، لہٰذا خود کو نماز کا عادی بنائیے،اللہعَزَّ  وَجَلَّہم سب کو5 وقت جماعت کے ساتھ پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نماز ادا کرنے کی تو فیق عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ