Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

وَ الْمُقِیْمِیْنَ الصَّلٰوةَ وَ الْمُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-اُولٰٓىٕكَ سَنُؤْتِیْهِمْ اَجْرًا عَظِیْمًا۠(۱۶۲) (پ۶،النساء:۱۶۲)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور نماز قائم رکھنے والے اور زکوٰۃ دینے والے اور اللہ اور قِیامت پر ایمان لانے والے ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔

پارہ9سُوْرَۃُ الْاَنْفال کی آیت نمبر3اور 4میں ارشاد ہوتاہے :

الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ(۳)اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاؕ-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ(۴)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :وہ جو نماز قائم رکھیں اور ہمارے دیئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کریں  یہی سچّے مسلمان ہیں ان کے لئے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی

پارہ 6 سُورَۃُ الْمَائِدہ کی آیت نمبر 12 میں اِرْشاد ہوتاہے :

وَ قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْؕ-لَىٕنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ- (پ6 ، المائدہ: 12)

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اوراللہنےفرمایا بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں ضَرور اگر تم نَماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور میرے رَسُولوں پر اِیْمان لاؤ اور ان کی تَعْظِیْم کرواور اللہ کو قَر ضِ حَسن دو بے شک میں تُمہارے گُناہ اُتا ر دوں گا اورضَرور تمہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے  نہریں رَواں۔

سُبْحٰنَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  !نَمازیوں کیلئے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ  میں کیسے کیسےعظیمُ الشان اِنْعامات ہیں کہ کہیں انہیں جَنَّت ومَغْفِرت  کی بِشارتیں دی جارہی ہیں تو کہیں اَجْرِ عَظِیْم کی نَویدیں(خُوشخبریاں) سُنا ئی جارہی ہیں،اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی نَماز کی بَہُت زِیادہ اَہَمیَّت اور رَغْبَت دِلائی گئی ہے۔اگر ہم نماز کا وقت ہوتے ہی اپنے تمام تر دُنیوی جھمیلوں  كو چھوڑ کر نَماز کی تیاری میں مَصروف ہوجایا کریں اور نِہایَت خُشُوْع و