Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah

(ذوقِ نعت، ص۱۶۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سرزمینِ مکہ کو ایک بہت بڑا اعزاز یہ حاصل ہے کہ اس مبارک سرزمین پر بَیْتُ اللہ شریف جلوہ گر ہے ،یوں تو اگر شہرِ مکہ کو صرف یہی ایک شرف حاصل ہوتا تو بھی اس کی شان و عظمت کیلئے کافی تھا مگر قربان جائیے کہ اس کے علاوہ بھی اِس پُر نور شہر کے فضائل و خصوصیات اس قدر زیادہ ہیں کہ دل چاہتا ہے، بس بیان کرتے اور سنتے چلے جائیں کیونکہ اس شہر میں جگہ جگہ پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ کےپیارے صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے نسبت رکھنے والی مُقَدَّس و یادگار مساجد،کنویں،غاریں،تعمیرات اورمزارات وغیرہ موجود ہیں ۔

       آئیے!اب ہم حُصولِ برکت اور نُزولِ رَحمت کے لئے مکے شریف کی چند خُصوصیات کے مُتَعَلِّق سُن کر اپنے دل میں اس پاکیزہ شہر کی عظمت مزید بڑھانے کا سامان کرتے ہیں۔چنانچہ

       امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی کتاب’’عاشقانِ رسول کی 130حکایات ‘‘میں مکے شریف کی دلنشین خصوصیات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:٭نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکے شریف میں پیدا ہوئے،٭پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دینِ اسلام کی تبلیغ کا آغاز یہیں سے فرمایا،٭ یہیں کعبہ شریف ہے،٭یہیں اِس کا طواف کیا جاتا ہے اور ٭نَماز میں دنیا بھر سے اِسی طرف منہ کیا جاتا ہے٭مسجِدُالحرام شریف یہیں پر ہے جس میں ایک نماز کاثواب ایک لاکھ(100,000) نَمازکے برابرہے٭آبِ ِزم زم کا کنواں،حجرِ اَسود ،مقامِ ابراہیم اور صَفا مَرْوَہ یہیں ہیں،٭مِیْقَات کے باہَر سے آنے والے بِغیر احرام کے مکّے میں داخِل نہیں ہوسکتے،٭دنیا بھر سے مسلمان حج کی سعادت پانے کے لئے یہیں حاضِر ہوتے ہیں،٭جو اِس شہرِ مُقَدَّس میں داخِل ہوجائے