Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

پیارے آقا، محبوبِ خُدا، امامُ الانبیا نے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے اسے اپنا بہت پیارا اور قابِلِ رشک دوست فرمایا ہے۔ (1):بندہ مؤمن ہو (2):تھوڑے سامان والا ہو (3):کثرت سے نمازیں پڑھنے والا ہو (4):اللہ پاک کی عبادت اچھے انداز سے کرنے والا ہو (5):تنہائی میں بھی گُنَاہوں سے بچنے اور اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنے والا ہو (6):گمنامی پسند ہو(7):اور جتنا اسے رزق دیا گیا، اس پر راضی رہنے والا ہو۔

اللہ پاک ہم سب کو یہ 7 پیارے پیارے اَوْصاف اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہمیں رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پسند کا بندہ بننا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدرسۃُ المدینہ بالِغان

پیارے اسلامی بھائیو! موت کی یاد دِل میں بٹھانے، قبر و آخرت کی تیاری فرمانے اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!زِندگی سنور جائے گی، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے جس میں درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔([1])*قرآنِ مجید اللہ پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج مسلمان قرآنِ


 

 



[1]...ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی تعلیم القرآن، صفحہ:675، حدیث:2907۔